• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین: بیتا قصبے کےفلسطینیوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری

منگل 06-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین: بیتا قصبے کےفلسطینیوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جبل الصبیح پہاڑ پر تقریبا 2 ماہ سے فلسطینیوں  کے   اپنی زمین کو صہیونیوں  سے پاک کرنےکے مطالبے جاری ہیں جنہیں دبانے  کے لیے صہیونی فوج آئے دن فلسطینیوں پر طاقت کا بھر پور استعمال کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے جنوب میں واقع بیتا نامی قصبے میں جبل الصبیح کے مقام پر اسرائیلی قابض فوج اور مقامی فلسطینی باشندوں  کےدرمیان جھڑپوں کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیاجس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا۔

موقع پر موجود بین الاقوامی ادارہ صحت کی تنظیم ہلال احمر کی ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر  احمد جبریل نےاپنے بیان میں بتایا کہ قابض فوج کی جانب سے رات کے وقت  کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جبل الصبیح  پہاڑ پرعلاقے کی نگرانی پر موجودفلسطینی نوجوانوںکو نشانہ بنایااوربندوقوں کے بٹوں سے زخمی کردیا۔

صہیونی فوجی حملے کے نتیجے میں فلسطینیوں نے فوج کے خلاف  احتجاج کیا تاہم فوج کی جانب سے مقامی افراد پر آنسو گیس شیلنگ کی گئی اورکئی افراد سانس گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جن میں 11فلسطینیوں کو فوری طبی امدادکے ذریعے مدد فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں سے چھینی گئی اس اراضی کو اسرائیلی حکام فلسطینیوں کو واپس دینے کا ارادہ نہیں رکھتے جس کے بعد تقریبا 2 ماہ سے فلسطینیوں  نے اپنی ذمین کو صہیونیوں  سے پاک کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئےاحتجاجی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور صہیونی فوج سے روزانہ کی بنیاد پر تصادم جاری ہیں۔

Tags: آنسو گیس شیلنگبیتا قصبہجبل الصبیح پہاڑصہیونی آباد کارصہیونی فوجفلسطینی مظاہرینہلال احمر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.