• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین سے اظہار یکجہتی: ملائیشیا کی عالمی چیمیئن شپ میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی

بدھ 24-11-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین سے اظہار یکجہتی: ملائیشیا کی عالمی چیمیئن شپ میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  فلسطینی کاز کی حمایت میں ملائیشیا کا اہم کردار ہےجس  نے ہمیشہ قابض صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے  کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو ان کے تمام حقوق دینے کا مطالبہ کیا اور واضح الفاظ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کومسترد کیاہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی اسکواش ریکٹس ایسوسی ایشن (SRAM) کی جانب سے  اسرائیلی اسکواش ایسوسی ایشن (ISA) کو اگلے ماہ ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے ملک میں داخلے سے انکار کر تے ہو ئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کشیدہ معاملات کے پیش نظر اسرائیل کو ملائیشیا  میں ہونے والے اس چیمپیئن شپ میں  شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس معاملے پر ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی صدر زینا وولڈریج نے بھی اسرائیلی کھلاڑیوں  کی ملائیشیا  میں ہونے والے  ایونٹ  میں شمولیت  کو ممکن بنانے کی  کوشش کی تاہم  ملائیشیا کے پاسپورٹ جس پر واضح طور پر لکھا ہے "یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔”کی عبارت  نے خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ اسکواش کی عالمی چیمپیئن شپ،جو  7 دسمبر کو نیوزی لینڈ میں  مقرر تھی، عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے ملائیشیا منتقل کر دی گئی تھی تاہم اسرائیل کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے خصوصی ویزے کے حوالے سے استفسار پر ملائیشیا نے اسرائیل کو مطلع کیا کہ ایونٹ میں صہیونی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: اسرائیلاظہار یکجہتیزینا وولڈریجعالمی چیمیئن شپفلسطینملائیشیاورلڈ اسکواش فیڈریشن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.