• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین میں اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، بنگلہ دیش

پیر 14-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطین میں اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، بنگلہ دیش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ابوالکلام عبدالمومن نے کہا ہےکہ فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ملنے تک اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومن نے  فلسطینی سفیر کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سمیت مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہےجو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں عالمی برادری اسرائیل کے اس اقدام کا نوٹس لے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا اس سے پہلے کہ فلسطینی عوام کو انکے جائز حقوق مکمل طور پر حاصل ہو جائیں بشمول ان کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست کا اپنا حق بھی شامل ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ملک اور فلسطین کے مابین تعلقات کو فطری طور پر روحانی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ان تعلقات کو کمزور نہیں کرسکتا۔

پریس کانفرنس میں فلسطینی سفیر یوسف رمضان نے بنگلہ دیشی عوام کا فلسطینی عوام کے لئے فراخدلانہ مالی اور غیرمعمولی عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بنگلہ دیشی عوام اورحکومت کے فلسطینیوں سے محبت اور ان کے مقصد کی منصفانہ حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین مقدس سے  ایشیائی ملک کے تعلقات تاریخی ہیں اورجن کی جڑیں پچاس سالوں پر محیط گہری اور برادرانہ دوستی پر قائم ہیں ۔

Tags: بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومنعالمی برادریغزہ کی پٹیفلسطینفلسطینی سفیر یوسف رمضانمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.