(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی قابض فوج نے فلسطینی قیدی کو فوجیوں پر پتھراؤ کر نے الزام میں کئی ماہ پابند سلاسل رکھا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فوجی عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر قید کی سزا اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے 24 سالہ بے گناہ فلسطینی پرجس کا نام خلیل اکرم لداودہ بتایا جاتا ہے کی غیر قانونی حراست میں مزید ڈیڑھ برس کی توسیع کر تے ہوئے 5 ہزارشیکل (اسرائیلی رقم) جرمانے کی مدمیں عائد کر دیے ہیں۔
فلسطینی نوجوان خلیل اکرم لداودہ کے حوالے سے مزید اطلاعات کے مطابق صہیونی قابض فوج نے انہیں فوجیوں پر پتھراؤ کر نے الزام میں کئی ماہ پابند سلاسل رکھا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بعد فوجی عدالت میں پیش کیا جہاں ان پر قید کی سزا اور جرمانہ عائدکر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں روزانہ کا معمول بن گیا ہے جب قابض ریاست کی فوجیں فلسطینی علاقوں میں داخل ہوجاتی ہیں اور گھروں سے نوجوانوں بچوں اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد کو تشدد کانشانہ بناتی ہیں جس کے جواب میں نہتے فلسطینی فوجی گاڑیوں کو علاقے سے باہر نکالنے اور صہیونی دہشت گردی کا مقابلہ مزاحمت سے کرتے ہوئے ان پر سنگ باری کر تے ہیں اور گھریلو ساخت کے پیٹرول بم پھینکتے ہیں ۔