(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی نے عوام سے فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلیے قابض ریاست کے ساتھ براہ راست تصادم کے مقامات پر جانے کا مطالبہ کیا تاکہ دشمن کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ فلسطینی قوم اپنے اسیر بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں قومی اور اسلامی قوتوں کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے لیےقائم کردہ کمیٹی نے آئندہ آنے والے جمعہ کو قابض ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اور عوامی کشیدگی کا دن قرار دیتے ہوئے مظاہرے کا اعلان کیا ہےجس میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔
کمیٹی نے اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےعوام سے فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلیے قابض ریاست کے ساتھ براہ راست تصادم کے مقامات پر جانے کا مطالبہ کیا تاکہ دشمن کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ فلسطینی قوم اپنے اسیر بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قابض جیل انتظامیہ نے نفحہ جیل میں قیدیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جب ایک صہیونی جیلر کو خواتین قیدیوں کا بدلہ لینے کے لیے چھرا گھونپ دیا۔