(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے حوالے سے صدر محمود عباس کے اس اقدام پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے سخت نکتہ چینی کی جا رہی ہےاور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذغیرآئینی ہے.
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز کوروناوائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے فلسطینی علاقوں میں مزید 30 دن کی ایمرجنسی نافذ کردی ہےجس کے بعدعوام کے لیے سماجی فاصلے کو بر قرار رکھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر ماسک کے استعمال کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کے حکومتی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صدر محمود عباس کے اس اقدام پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے سخت نکتہ چینی کی جا رہی ہےاور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذغیرآئینی ہے یہ تو عوام کو سزا دینے کے مترادف اور شہری آزادیوں پر قدغنیں لگانے کی کوشش ہے۔