• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین اور متعدد عرب ممالک میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز

مساجد میں نماز تراویح کے انتظامات اور عوام میں روحانی جوش و جذبہ نمایاں ہے۔

بدھ 18-02-2026
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین اور متعدد عرب ممالک میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مفتيِ عام بیت المقدس و دیارِ فلسطین اور سپریم افتاء کونسل کے سربراہ محمد حسین نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ بدھ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

مفتیِ عام نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ میں رویت ہلال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں علمائے دین، سرکاری و عوامی شخصیات اور ماہرینِ فلکیات کی مشاورت کے بعد شرعی طور پر چاند کی رؤیت ثابت ہو گئی ہے۔ اس بنا پر بدھ 18 فروری سنہ 2026ء بمطابق 1447 ہجری رواں سال کے ماہِ رمضان کا پہلا دن ہوگا۔

مفتیِ عام نے دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت فلسطین اور بیرونِ ملک بسنے والے تمام فلسطینیوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کو خیر، رحمت اور مغفرت کا مہینہ بنائے، ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، ہمارے باہمت اسیروں کی رہائی کا سامان کرے اور ہمارے قبلہ اول و بیت المقدس کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

رواں برس رمضان المبارک ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ کی پٹی کے عوام بے گھری اور اپنوں کی جدائی جیسے بدترین انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب قابض اسرائیل کی فوج 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے محکمہ اوقاف کے عملے پر تضيیق کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض اسرائیل نے محکمے کے 25 ملازمین کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ 4 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاکہ مسجد کے انتظام و انصرام اور مذہبی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیلی حکام نے محکمہ اوقاف کو رمضان کی تیاریوں سے بھی روک دیا ہے، جس میں دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے چھتریاں لگانے اور عارضی طبی مراکز کے قیام جیسی لاجسٹک سہولیات شامل ہیں، تاکہ عبادت گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکیں۔

اسی تناظر میں متعدد دیگر ممالک نے بھی رویت ہلال کے بعد بدھ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بعض ممالک نے جمعرات کو پہلا روزہ قرار دیا ہے۔

اردن کے مفتیِ عام احمد الحسنات نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔ یہ اعلان منگل کی شام عمان کی شاہ حسین بن طلال مسجد میں رویت ہلال کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مطابق وہاں بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بدھ 1447 ہجری کے رمضان المبارک کا پہلا دن مقرر کیا گیا ہے۔

Tags: Arab worldfasting beginsIslamic monthPalestine NewsRamadan 2026
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.