(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اندونیشیا نے جکارتہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کو کی میزبانی سے اس وقت انکار کردیا جب اسرائیلی فٹبال ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کا اعلان کیاگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا نے جکارتہ کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کی ٹیم کی شرکت کے اعلان پر آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے انڈر 20 کی قرعہ اندازی کو منسوخ کردیا ہے ، فیفا کا یہ فیصلہ ایک ابتدائی اقدام ہے اور اس کے بعد ممکنا طور پر کچھ مزید فیصلے بھی کئے جا سکتے ہیں جس میں انڈونیشیا کاٹورنامنٹ کی میزبانی کے حق سے دستبردار ہو نا بھی ہوسکتا ہے۔
سرکاری ذرائع نے میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشین فٹ بال ایسوسی ایشن (PSSI) فیفا کے ساتھ بات چیت کر رہی ہےتاہم معاملات طے نا ہونے کی صورت میں انڈونیشیا کی جانب سے انکار کے بعد امکان ہے کہ یہ ایونٹ سنگا پور میں منعقد کیا جائے۔
24 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 20 مئی سے 11 جون تک انڈونیشیا کے چھ شہروں میں منعقد ہونا تھا ، صہیونی ریاست اس مقابلے میں پہلی مرتبہ حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔