• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزاحمت کاروں کا خوف : صیہونی فوجی نے قریبی رشتہ داروں پر فائرنگ کردی

صیہونی فوجی کو یہ گمان تھا کہ "اُس کے اردگرد تخریب کار موجود ہیں"، جس کے باعث اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں اس کی بچپن کی دوست شدید زخمی ہو گئی۔

بدھ 21-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مزاحمت کاروں کا خوف : صیہونی فوجی نے قریبی رشتہ داروں پر فائرنگ کردی
0
SHARES
32
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج کے ریزو افسر یونی شفاویٹسر نے ایک خصوصی انٹرویو میں اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غیر انسانی کارروائیوں کے نتیجے میں فوج میں ہونے والے اثرات کا انکشاف کیا ہے۔

انھوں نے ایک ایسے واقع کا زکر کیا جو اس کے زیرِ کمان ایک ایسے سپاہی کے ساتھ پیش آیا جو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور صدمے کے عارضے (Post-Traumatic Stress Disorder) کا شکار ہو چکا تھا۔

شفاویٹسر نے اس واقعے کو "افسوسناک اور حقیقت سے مکمل طور پر کٹے ہوئے ایک المیے” کے طور پر بیان کیا۔ ان کے مطابق، وہ سپاہی اپنے بھائی کے گھر رشتہ داروں اور مہمانوں کے ساتھ موجود تھا۔ اچانک وہ ایک کمرے سے ہتھیار بند ہو کر باہر نکلا اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائی کی بیوی، بھتیجے، اور بچپن کی دوست کو نشانہ بنایا ایک ایسی دوست جسے وہ دو دہائیوں سے جانتے تھے۔

شفاویٹسر کے مطابق، سپاہی کو یہ گمان تھا کہ "اُس کے اردگرد تخریب کار موجود ہیں”، جس کے باعث اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں اس کی بچپن کی دوست شدید زخمی ہو گئی۔

انہوں نے کہا:”یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ سپاہی ایسے حالات تک پہنچ جاتے ہیں اور جنگی خدمات کے بعد عام زندگی سے ہم آہنگ ہونے میں مکمل طور پر ناکام رہتے ہیں۔”

شفاویٹسر نے زور دیا کہ صدمے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی امراض (PTSD) کا اگر بر وقت نفسیاتی علاج نہ کیا جائے تو یہ انتہائی خطرناک نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے سپاہیوں اور محاذ سے واپس آنے والے افراد میں نفسیاتی دباؤ اور ذہنی بیماریوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال نے فوج اور سول شعبے میں نفسیاتی مریضوں کے لیے سپورٹ سسٹم میں توسیع کی شدید ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

Tags: Post-Traumatic Stress Disorderاسرائیلیشفاویٹسرشہیدصیہونیغزہغیر انسانیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.