(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں دوبارہ قید کیے گئے فلسطینی کو بجلی کے شاٹ سے اذیت دیجارہی ہے اور بدترین تشدد کے نتیجے میں اس کی ٹانگ توڑ دی ہے جبکہ مسلسل نیند سے جگایا جارہا ہے ان اذیتوں کے باعث اسے کسی بھی لمحے موت کا شدید خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی جیل گلبوع سے سرنگ کے ذریعے فرار ہونے والے 6 فلسطینیوں یں سے ایک قیدی زکریا زبیدی کے بھائی جبریل زبیدی نےاپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی کو اسرائیلی تفتیش مرکزکی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جبریل نے کہا ، "میرے بھائی کو سخت ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔” انہوں نے اسے بجلی کے شاٹ سے اذیت دےرہے ہیں اور بدترین تشدد کے نتیجے میں اس کی ٹانگ توڑ دی ہے جبکہ مسلسل نیند سے جگایا جارہا ہے ان اذیتوں کے باعث اسے کسی بھی لمحے موت کا شدید خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدی زکریا بیدی کو ہفتہ کی رات کو مقبوضہ علاقہ ناصرت میں پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیاہےچھ میں سے چار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، البتہ دو اب بھی اپنی آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔