• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الشیخ جراح: فلسطینیوں نےاسرائیلی عدالت کی تجویز مسترد کردی

بدھ 04-08-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
الشیخ جراح: فلسطینیوں نےاسرائیلی عدالت کی تجویز مسترد کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سپریم کورٹ کی پیش کردہ تجویز کے مطابق اسرائیلی کمپنی "نہلت شمعون” فلسطینی خاندانوں کو سالانہ تقریباً 465 امریکی ڈالر کی رقم بطور کرایہ ادا کرنا پڑتی ہے ۔ یہی کمپنی اس علاقے پر ملکیت کا دعوی کرتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ شیخ جراح کے پاس بسے فلسطینی خاندان ان گھروں کو خالی کر دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقہ الشیخ جراح کے حوالے سے اسرائیلی عدالت کی جانب سے گذشتہ روز مقدمے کی سماعت کے بعد تجویز پیش کی گئی تھی کہ جن فلسطینی خاندانوں کو بیت المقدس کے  علاقے الشیخ جراح سے بے دخلی کا سامنا ہے انہیں محفوظ کرائے دار کا درجہ دے دیا جائےگاجسے نامنظور کرتے ہوئے شیخ جراح کے رہائشیوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔

یہ زمین جس اسرائیل کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے وہ اس پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتی ہے اور کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرانا چاہتی ہے جبکہ وہاں آباد فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ جائیدادیں انہیں اردن نے اس وقت دی تھیں جب اس نے 1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اس علاقے کا کنٹرول سنبھالا تھا اور ان تمام خاندانوں کو وہاں آباد کیا تھا۔

اسرائیلی سپریم کورٹ کی پیش کردہ تجویز کے مطابق فلسطینی خاندانوں کو سالانہ تقریباً 465 امریکی ڈالر کی رقم بطور کرایہ ‘نہلت شمعون’ کمپنی کو ادا کرنی پڑتی۔ یہی کمپنی اس علاقے پر ملکیت کا دعوی کرتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ شیخ جراح کے پاس بسے فلسطینی خاندان ان گھروں کو خالی کر دیں۔

واضح رہے کہ اس تجویز سےفلسطینی خاندان جویہ طویل قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس انخلا سے آس پاس بسنے والے جو دیگر سینکڑوں افراد اس سے متاثر ہوں گے ان سب نے اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ وہ اس پر اسرائیلی ملکیت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Tags: الشیخ جراحشیخ جراحفلسطینی اتھارٹیفلسطینی پناہ گزینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.