(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا جس میں اب مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔
رواں سال قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین کے رہائشی رکن فلسطینی پارلیمنٹ یاسر منصور کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست میں لیا تھا جس کا مقصد فلسطینی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنا تھا تاہم چھ ماہ تک بلا جواز قید رکھنے کے بعد صیہونی ریاست کی نام نہاد عدالت نے ان کی حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے قید ہیں۔