• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی پروازوں کی اجازت دینے کے باوجود فلسطین کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ، سعودی عرب

فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کا فیصلہ  بین الاقوامی  ضوابط  کے سوا کچھ نہیں

ہفتہ 30-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی پروازوں کی اجازت دینے کے باوجود فلسطین کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ، سعودی عرب
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  سعودی عرب نے کہا ہے  کہ  اسرائیل سمیت بین الاقوامی پروازوں کے لیے سعودی عرب کی سرحدیں کھولنے سے  فلسطین کے حوالے سے مملکت کا موقف تبدیل  نہیں ہوگا۔

فلسطین پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دورا  ن  اقوام متحدہ  میں متعین سعودی سفارتی مشن کے قائم مقام ناظم الامور محمد العتیق نے واضح اور دوٹوک انداز میں سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے موقف  دہراتے ہوئے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق سعودی عرب اپنے  ٹھوس موقف پر قائم ہے۔  اسرائیل سمیت بین الاقوامی پروازوں کے لیے سعودی سرحدیں کھولنے سے  فلسطینی کاز کے بارے میں مملکت کا موقف تبدیل  نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پش رفت

العتیق نے سعودی موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فضائی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کا فیصلہ  بین الاقوامی  ضوابط  کے سوا کچھ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ جس طرح ماضی میں کھڑا تھا آج بھی اس کے ساتھ ہے اور کل بھی رہے گا۔ سعودی عرب مشرق وسطی میں پائیدار اور مکمل امن کو ضروری سمجھتا ہے۔ یہ جدید دنیا کے طویل  اور پیچیدہ ترین مسئلے کا سٹراٹیجک حل ہے۔

سعودی نمائندے کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام 2002 کے بموجب دو ریاستی فارمولے کے تحت حل کیا جائے۔ سعودی عرب کا موقف ہے کہ 1967 کی سرحدوں کے دائرے میں فلسطینی  ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو۔

Tags: سعودی عربسلامتی کونسلمحمد العتیقمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.