(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف صہیونی جیل میں فلسطینی قیدی کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال 52 ویں روز میں داخل، قیدی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے پرزنرس کلب کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صہیونی جیل میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی شہری ھشام ابوھواش کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال آج 52 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
#عاجل| نادي الأسـ ـير: الأسـ ـير هشام أبو هواش المضرب عن الطعام منذ (52) يوما رفضًا لاعتقاله الإداريّ يواجه وضعًا صحيًا خطيرًا في سجن "عيادة الرملة” pic.twitter.com/dJTQof4iwl
— وكالة شهاب للأنباء (@ShehabAgency) October 7, 2021
حشام ابو ھواش نے گذشتہ 52 روز سے کچھ نہیں کھایا ہے جبکہ وہ پہلے ہی مختلف امراض کا شکار تھا اور خوراک اور ادویات نہ کھانے کی باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں غیرقانونی انتظامی حراست کے قانون کے تحت کم سے کم 50 سے زائد فلسطینی شہری قید ہیں جن میں 4 خواتین سمیت 6 کم سن بچے بھی شامل ہیں۔