(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امیر قطر نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست بین القوامی قوانین کو روندھتے ہوئے جس طرح فلسطین میں قبضے کو بڑھا رہا ہے اس سے تنازع کے اصول اور مستقبل میں اتحادیوں کی صف بندیاں بدل جائیں گی۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم کرانے کے لیے عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیے
قطر: تحریک حماس کے وفد کی الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات
انھوں نے کہا کہ کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کے حصول کی خواہش میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امیر قطر نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل اپنی من پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فلسطین میں قبضے کو بڑھا رہا ہے جس سے تنازع کے اصول اور مستقبل میں اتحادیوں کی صف بندیاں بدل جائیں گی۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرنے اور 1967 کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مجبور کرنا چاہیے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم تھا۔