(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )’ فلسطینی عوام اس امر کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں کہ وہ دنیا کو فلسطین کے قومی ویژن کی طرف لا سکیں۔ ‘
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے محصور شہر غزہ میں نائب سربراہ خلیل الحیہ نے غزہ میں فلسطینی مرکز برائے حکمت عملی و تحقیق کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنیار سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے قومی پروگرام اور ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے متحدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ ایک متحدہ قیادت کے ساتھ ہی ہم اپنے قومی مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں ‘ فلسطینی کاز کے لیے قومی اتحاد اور متحدہ قیادت ایک محور کی حیثیت رکھتی ہے۔’
انھوں نے کہا ہ اس وقت ضرورت ہے کہ ایک ایسےقومی ویژن کی تشکیل کی جائے جس کی بنیاد شراکت داری پر مبنی ہو۔ اس ویژن اور قومی قیادت کے ذریعے سیاست اور مزاحمت سے متعلقہ مختلف ایشوز اور چیلنجوں سے نمٹا جائے اور ہم اپنے گھر کے اندر موجود تقسیم کو ختم کر سکیں۔ ‘