(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی باشندوں کے خلاف ظلم اور بربریت کی منظم مہم جاری ہے، سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے فلسطین کی نیوز ایجنسی الشہاب کے پیج کو بلاک کردیا۔
الشہاب ویب سائٹ فلسطینی نیوز کے حوالے سے ایک اہم مقام رکھتی ہے اور فیس بک پر اس کے فالورز کی تعداد 7اعشاریہ 5 ملین ہیں، فیس بک انتظامیہ نے مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننے کی پاداش میں شہاب نیوز ایجنسی کو گذشتہ روز پانچویں مرتبہ بند کیا ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں فیس بک انتظامیہ کے نسل پرستانہ امتیازی سلوک کی مذمت کرتےہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کے ادارے کی جانب سے کسی بھی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے تاہم فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم ا ور جرائم کی کھل کرتصویر کشی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کی خبریں اور ویڈیوز دنیا کے سامنے لانے پر فیس بک انتظامیہ نے سیکڑو ںفلسطینیوں کے فیس بک اکاؤنٹ بلاک اور واٹس ایپ انتظامیہ نے سیکڑوں اکاؤنٹ کو بند کردیا تھا جو تاحال نہیں کھولے جاسکے ہیں۔