• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شدت پسند صہیونی ہیکل گروپس کی مسجد اقصیٰ پربڑے دھاوے کی دھمکی

آبادکاروں نے 1967 کی جنگ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے دیگر علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور ہر سال وہ "یروشلم یونیفیکیشن ڈے"کے نامسے اس کی سالگرہ مناتے ہیں جس میں مسجداقصیٰ کی بے حرمتی کی کوشش کی جاتی ہے۔

ہفتہ 06-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
شدت پسند صہیونی ہیکل گروپس کی مسجد اقصیٰ پربڑے دھاوے کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیرقانوی صہیونی آبادکاروں کے مذہبی انتہا پسند  گروپ "ہیکل آرگنائزیشنز” نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں  ماہ 28 مئی کو "یروشلم ڈے” کے موقع پر  مسجداقصیٰ پر تلمودی تعلیمات کے مطابق اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں بڑے پیمانے پر دھاوا بولیں گے۔

گذشتہ روز جمعہ کو شدت پسند صہیونی اشتعال انگیز صہیونی گروپ  "ہیکل آرگنائزیشنز” نے اپنے جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ  ہم 28 مئی کو مسجد اقصیٰ  میں تلمودی تعلیمات کے تحت مذہبی رسومات کی ادائیگی کرنے کے ساتھ  ہم یہ ریکارڈ توڑ دیں گے، مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر بڑے پیمانے پر دھاوے کے لیے ہماری تقرری میں 13 دن باقی ہیں ، 5,000 سے زائد صہیونی آبادکار اس دھاوے میں حصہ لیں گے ۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ "ہم سب وہاں ہوں گے۔” یہ بیان قابض ریاست کی مشرقی یروشلم پر قبضے کی سالگرہ، یا نام نہاد "یروشلم یونیفیکیشن ڈے” کو یروشلم شہر پر اپنے قبضے کی تکمیل، اور خاص طور پر اس کے مشرقی حصے پر قبضے کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔

پرانے بیت المقدس شہر پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کرلیا تھا۔ آباد کار گروپ اس سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کرتے ہیں، جس میں ایک بہت بڑا جلوس نکالنا بھی شامل ہے جس میں آباد کار اسرائیلی جھنڈے اٹھا کر ریلی نکالتے ہیں جسے "فلیگ مارچ” کہا جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰہیکل گروپس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.