• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 1 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض اسرائیل کے زیر کنٹرول رفح میں دھماکا، صورتحال کشیدہ

رفح میں حالیہ دھماکا اس علاقے میں ہوا جو مکمل طور پر قابض اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، جس سے مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوا

جمعرات 25-12-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیل کے زیر کنٹرول رفح میں دھماکا، صورتحال کشیدہ
0
SHARES
8
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ہونے والا دھماکا ایسے علاقے میں پیش آیا جو مکمل طور پر قابض اسرائیل کے کنٹرول میں ہے اور جہاں کسی فلسطینی کی موجودگی یا نقل و حرکت نہیں تھی۔

حماس نے پریس کو جاری بیان میں واضح کیا کہ اس نے اس سے قبل رفح اور دیگر علاقوں میں پھیلی جنگی باقیات کے سنگین خطرات سے خبردار کیا تھا۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے آغاز کے بعد وہ ان باقیات کی کسی بھی صورت ذمہ دار نہیں بالخصوص ان بارودی مواد کی جو قابض اسرائیل نے اپنی عسکری کارروائیوں کے دوران خود بچھایا۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو ان تمام معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے جن پر اس نے دستخط کیے ہیں اور کشیدگی جاری رکھنے کے لیے بہانے تراشنے اور معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ حماس نے اس موقع پر اس امر کی بھی توثیق کی کہ فلسطینی مزاحمت معاہدے کی تمام شقوں اور اس سے جڑی ذمہ داریوں کی پابندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب عبرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ رفح شہر میں پیش آنے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں قابض اسرائیل کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک دیسی ساختہ بم نے نمر ماڈل کی ایک فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا جب وہ شہر میں چل رہی تھی ۔ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے مقبوضہ علاقوں کے اندر منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب سیز فائر معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ رفح شہر اور غزہ پٹی کے وسیع علاقے تاحال قابض اسرائیل کے عسکری کنٹرول میں ہیں حالانکہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں ان علاقوں سے بتدریج انخلا کی صراحت کی گئی ہے۔

معاہدے کے نفاذ کے بعد سے قابض اسرائیل نے زمینی سطح پر سینکڑوں خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں بمباری فائرنگ اور عسکری دراندازیاں شامل ہیں۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق ان جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں 406 فلسطینی شہید اور 1118 دیگر زخمی ہو چکے ہیں جو قابض اسرائیل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے مسلسل انحراف اور طاقت کے زور پر زمینی حقائق مسلط کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

Tags: ExplosionsGaza ConflictGaza ViolenceHamasIsraeli ControlIsraeli OccupationOccupied PalestinePalestine NewsPalestinian CiviliansRafah
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.