(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے فلسطین نے غزہ شہر کا دورہ کیا لوگوں سے ملاقات کی اور غزہ کے سمندر میں کشتی رانی کا مظاہرہ بھی کیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی سیفن کوہین وان نے آج گذشتہ 16 سالوں سے صہیونی ریاست اسرائیل کے معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ کا دورہ کیا، سیفن کوہین وان نے اس موقع پر مقامی عہدیداران سے سمیت غزہ فشر فورم کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔
#صور ممثل الاتحاد الأوروبي في فلسطين "سفين كون فون بورغسدورف” يمارس رياضة التجديف على شاطئ بحر غزة pic.twitter.com/fDcZknzIr0
— وكالة شهاب للأنباء (@ShehabAgency) October 7, 2021
ملاقات کے بعد یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے فلسطین نے غزہ کے سمندر میں کشتی رانی بھی کی، میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یورپی یونین فلسطینیوں کے حقوق کےلئے ہر سطح پر آواز اٹھائے گی اور ہر ممکن امداد کرے گی۔