(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے گردونواح میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری گھروں اور املاک کی مسماری مہم کو فوری طورپر روکا جائے۔
ترجمان یوروپی یونین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری رکھی جس کے نتجے میں 320 بچوں سمیت 595 فلسطینی بے گھر ہوئے، پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے مسماری کی آخری کارروائی 7 جولائی کو ہمسہ کے علاقے میں کی گئی جس کے نتجے میں 24 بچوں سمیت 42 افراد بے گھر ہوئے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔