• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 8 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے انتظامی ڈھانچے کے لیے یورپی حمایت زیر غور، سفارتی مشاورت تیز

یورپی یونین کی داخلی دستاویز میں غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی کو ممکنہ امداد فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی تصدیق کی گئی ہے۔

جمعرات 19-02-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ کے انتظامی ڈھانچے کے لیے یورپی حمایت زیر غور، سفارتی مشاورت تیز
0
SHARES
19
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین کی ایک دستاویز سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ یورپی بلاک غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والی قومی کمیٹی کو مدد فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس حوالے سے رکن ممالک کے وزراء خارجہ تئیس فروری سنہ 2026 کو برسلز میں ہونے والے اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یورپی یونین کے سفارتی بازو ‘ایکسٹرنل ایکشن سروس’ کی جانب سے گذشتہ منگل کو رکن ممالک میں تقسیم کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین غزہ کے لیے حال ہی میں قائم کردہ عبوری گورننس ڈھانچے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے تشکیل دی گئی قومی کمیٹی کو امداد فراہم کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہی ہے۔

اگرچہ یورپی حکومتوں کی اکثریت نے امریکہ کی قیادت میں بننے والے امن کونسل میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یورپی کمیشن کی ایک رکن آج بروز جمعرات واشنگٹن میں اس کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔ یورپی یونین کی دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ امن کونسل میں بطور رکن شامل نہ ہونے کا فیصلہ امن منصوبے کی کامیابی کے لیے ہمارے عزم پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

دستاویز کے مطابق بحیرہ روم کے امور کی یورپی کمشنر ڈوبراوکا شوئیتسا امن کونسل کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گی اور یورپی یونین کا پولیس سپورٹ مشن فلسطینی سول پولیس اور فوجداری انصاف کے اداروں کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کر کے بین الاقوامی استحکام فورس میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

یاد رہے کہ غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی نے گذشتہ ہفتے کے روز مطالبہ کیا تھا کہ اسے تمام انتظامی اور شہری اختیارات کے ساتھ ساتھ پولیس کے فرائض بھی سونپے جائیں تاکہ وہ محصور علاقے میں اپنی ذمہ داریاں مکمل مہارت اور خود مختاری کے ساتھ ادا کر سکے۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی کے اندر سے (حماس کے زیر انتظام حکومت کی جانب سے) تمام اداروں اور عوامی سہولیات کا انتظام سونپنے کے حوالے سے جاری کردہ بیانات شہریوں کے مفاد میں ایک مثبت قدم ہیں۔ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پیشرفت اسے عبوری مرحلے کے انتظام کی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے راہ ہموار کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی کے لیے آمادگی کا اعلان کمیٹی کی جانب سے عبوری انتظامیہ کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ انسانی صورتحال کی ابتری روکنے اور ان شہریوں کی استقامت برقرار رکھنے کا حقیقی موقع ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے میں شدید تکالیف برداشت کی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف حکومتی شعبوں نے پہلے ہی اپنے اختیارات قومی کمیٹی کو منتقل کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے تاہم کمیٹی کی راہ میں اب بھی بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں جن میں اس کے اہداف کی مختلف تشریحات اور قابض اسرائیل کا معاندانہ رویہ سر فہرست ہے۔

Tags: Brussels MeetingEU DocumentEU External Action ServiceEU Foreign MinistersEuropean UnionGaza AdministrationGaza CrisisGaza GovernanceNational Committee GazaTransitional Governance Gaza
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.