• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دشمن کے خلاف عسکری اور ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھرپورمقابلہ ہونا چاہیے، حسن نصر اللہ

بدھ 07-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
دشمن کے خلاف عسکری اور ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھرپورمقابلہ ہونا چاہیے، حسن نصر اللہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو حق کا معیار سمجھتے ہیں لہٰذا فلسطین کے بارے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے ذرائع ابلاغ کو اپنا اساسی اور بنیادی کردارادا کرنا چاہیے۔

لبنانی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےگذشتہ روز ذرائع ابلاغ کی اہمیت اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے منعقد ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی حمایت  کی وجہ سے اسرائیل تمام وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمن کے ساتھ عسکری مقابلے کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے مقابلے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ دشمن کے خلاف عسکری محاذ کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھی بھر پور مقابلہ ہونا چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ کے تسلط کی وجہ سے اسرائیل تمام وسائل اور امکانات سے فائدہ اٹھا رہا ہےاور خطے میں اسرائیل کےفلسطینیوں پر ہونے والے جبر و تشدد کی اصل وجہ امریکی حمایت ہے اگر امریکہ، اسرائیل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت ترک کردے تو اسرائیل کا وجود خود بخود ختم ہوجائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو حق کا معیار سمجھتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے ذرائع ابلاغ کو اپنا اساسی اور بنیادی کردارادا کرنا چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نےمزید  کہا کہ اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ کو خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے اور صداقت اور حقائق پر مبنی خبروں کو علاقائی اورعالمی سطح پر پہنچانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کی جنگ اہم جنگ ہے اور عسکری محاذ کے ساتھ ہمیں ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھی گہری توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

Tags: اسرائیلتحریک حزب اللہسید حسن نصر اللہلبنانمسئلہ فلسطینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.