(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کار قبلہ اول میں پابندی کے باوجود ان مقامات پر پہنچ کر مقدسات کی بے حرمتی کے ذریعے فلسطینیوں میں مذہبی اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور صہیونی فوج دہشت گردی کے الزام میں فلسطینی باشندوں کو حعاست میں لے کر پر تشدد اسرائیلی تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیتی ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے ایک بار پھر مسجد اقصٰی کی بے حرمتی کی گئی۔
قابض ریاست میں درجنوں صہیونی آباد کاروں کے ساتھ سینکڑوں اسرائیلی فول پروف سیکیورٹی اہلکار مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہوئے اور فلسطینی محکمہ اوقاف کی مزاحمت کے باوجود صہیونیوں کو مقدس مقامات کی بے حرمتی سے نہ روکا۔
صہیونی آباد کاروں نے مسجد میں موجود نمازیوں پر مذہبی اشتعال انگیز فقرے کسے اور آزادانہ مسجد کے صحنوں میں گھومتے رہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی آباد کار قبلہ اول میں پابندی کے باوجود ان مقامات پر پہنچ کر مقدسات کی بے حرمتی کے ذریعے فلسطینیوں میں مذہبی اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور صہیونی فوج دہشت گردی کے الزام میں فلسطینی باشندوں کو حعاست میں لے کر پر تشدد اسرائیلی تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیتی ہے۔