(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) منى الکُرد اور محمد الکُرد نے شیخ الجرح میں ہونے والے صہیونی جارحانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کو ان کے ذاتی گھروں سے بے دخل کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنے وائرل ہونے والے پیغامات کے ذریعے اجاگر کیا۔
عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ٹائمز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں شیخ الجرح سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی بہن بھائی ” منىٰ الکُرد اور محمد الکُرد "کو دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔
منى الکُرد اور محمد الکُرد نے شیخ جرح میں ہونے والے صہیونی جارحانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کو ان کے ذاتی گھروں سے بے دخل کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنے وائرل ہونے والے پیغامات کے ذریعے اجاگر کیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بہن بھائ کے ان اقدامات کو جرات مندانہ قرار دیا گیا ہے جس کے باعث منى الکُرد اور محمد الکُرد کوکئی مرتبہ صہیونی زندانوں میں حراست کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم انہوں نے شیخ الجرح محلے کے دیگرفلسطینی مکینوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف ایک بھرپور مہم کی کامیاب قیادت کی۔