(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امیر عبداللہیان نے فلسطینی عوام کے جائز دفاع اور صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے لیے ایران کی حمایت کا اعادہ کیااور القدس مسجد اقصیٰ، غزہ سمیت دیگر علاقوں میں صہیونی مظالم کی بھی مذمت کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی سفارت خانے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں امیر عبداللہیان نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ کی اصولی پالیسی کا خاکہ پیش کیا جس میں اسلامی امہ کے دل میں بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی حالت زار ہے جسے مغرب کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے القدس، مسجد اقصیٰ، غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف حکومت کی جارحیت اور مظالم کی بھی مذمت کی۔
امیر عبداللہیان نے فلسطینی عوام کے جائز دفاع اور صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے لیے ایران کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں عہدیداران کی اس گفتگو میں اسماعیل ہنیہ نےتحریک اور فلسطینی عوام کی جانب سے صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی ایران کی حمایت کو سراہا۔
انہوں نے مسلم اور عرب دنیا کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی اسرائیلی حکومت کی خلاف ورزیوں کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اپنانے پر زور دیا۔