(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے اسرائیل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر فلسطینی قیدیوں کا جانی نقصان ہوا تو اسرائیلی حکام ذمہ دار ہونگے اور ایسی صورت حال میں اسرائیل کو اقوام عالم کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیل خانہ گلبوع سے فرار ہونے والے 6 فلسطینیوں میں سے4 قیدیوں پر صہیونی بدترین تشدد کا انکشاف کیاگیا ہے جس کے بعد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے اسرائیل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر فلسطینی قیدیوں کا جانی نقصان ہوا تو اسرائیلی حکام ذمہ دار ہونگے اور ایسی صورت حال میں اسرائیل کو اقوام عالم کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ قابض جیل انتظامیہ نے دوبارہ گرفتار ہونے والے فلسطینیوںمیں سے ایک قیدی زکریازبیدی پر بے تحاشہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹاٹ گئی اور پورے جسم پر جابجا بجلی کے شاک کے نشانات ہیں جس کے باعث وہ مستقل بے ہوشی کا شکار ہو گئے ہیں۔