(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ نیتن یاہو کی کسی بات پر یقین نہیں، انھوں نے فیصلہ مُؤَخَّرکیا ہے لیکن آمریت کے اس قانون سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحاتی بل کے خلاف گذشتہ نو ماہ سے جاری احتجاج کو ختم کرنے کے لئے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے گذشتہ روز متنازعہ بل کو مُؤَخَّر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم احتجاجی مظاہروں کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے متنازعہ قانون سازی کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے۔
احتجاجی رہنماؤں نے کہا کہ نیتن یاھو عوامی دباؤ ٹالنے کی کوشش میں ترامیم کو عارضی مُؤَخَّر کرنے کا اعلان کیا لیکن حقیقت میں وہ ترامیم سے دستبرداری کا کڑوا گھونٹ پینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔