• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ڈیموکریٹس کا ایک بارپھر اسرائیل کی فوجی امداد مشروط کرنے کا مطالبہ

پیر 28-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ڈیموکریٹس کا ایک بارپھر اسرائیل کی فوجی امداد مشروط کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی کانگریس کے دسیوں اراکین نے صدر جوبائیڈن کے نام مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ایک بارپھر صیہونی ریاست اسرائیل کی فوجی امداد کو مشروط کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے معروف اخبارات "یروشلم پوسٹ” "ٹائمز آف اسرائیل اور دیگر معروف ذرائع ابلاغ نے امریکی کانگریس کے 73 اراکین کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی ریاستی دہشتگردی اور غزہ پر حالیہ وحشیانہ بمباری پر امریکا کی اسرائیل کودی جانے والی فوجی امداد کو محدود کرنے کیلئے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔

کانگریس سے وابستہ دسیوں اراکین نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں، ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر کے نام اس مکتوب پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں قائدانہ عہدے پر فائز ارکان بھی ہیں۔

اس خط میںصدر جو بائیڈن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین تعلقات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی دیرینہ، متعصبانہ امریکی پالیسی ترک کریں۔ مکتوب میں بائیڈن سے اسرائیلی بستیوں کو "غیر قانونی” اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے اقدامات کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ فلسطین میں صیہونی  بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔

Tags: امریکی کانگریسٹرمپصدر جوبائیڈنصیہونی ریاست اسرائیلغزہفلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.