• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کے عقوبت خانے میں خواتین اسیران پر تشدد اور طبی غفلت جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق الدامون جیل میں قید خواتین فلسطینی اسیران سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں،

ہفتہ 14-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیل کے عقوبت خانے میں خواتین اسیران پر تشدد اور طبی غفلت جاری
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ –  (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی میڈیا اسیران کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی عقوبت خانے الدامون میں قید خواتین اسیران کو انتہائی کٹھن اور انسانیت سوز حالات کا سامنا ہے جو ان کی عزتِ نفس اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خواتین کی رازداری اور پردے کے حق کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے بالخصوص رات کے اوقات میں مرد اہلکاروں کا خواتین کے وارڈز میں گشت ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

دفتر نے اشارہ کیا کہ مستقل خوف اور بے چینی کی اس کیفیت نے خواتین اسیران کو اضافی حفاظتی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے جس کے تحت وہ کسی بھی وقت ممکنہ چھاپوں کے پیش نظر مکمل شرعی لباس میں سونے پر مجبور ہیں۔ کمروں کے اندر پردے اور رازداری کا کوئی انتظام نہ ہونا اور حراست کے بدترین حالات ان کے عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔

خواتین اسیران نے فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور مقدار کے حوالے سے بھی شدید شکایات درج کروائی ہیں جو کہ انتہائی ناقص ہے اور خاص طور پر بیمار اسیرات کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

میڈیا اسیران نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو خواتین اسیران کی سلامتی اور زندگیوں کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Tags: DamonPrisonFemaleDetaineesHumanRightsIsraeliOccupationMiddleEastConflictOccupiedPalestinePalestinianPrisonersPalestinianWomenPrisonAbusewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.