(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حریت جموں و کشمیر کے لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام لاہور ، اسلام آباد پاکستان کے سمیت دیگر شہروں میں بھی حریت رہنماء یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و جارحیت کے خلاف بھارت مخالف شدید نعرے بازی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کیے گئے کشمیری حریت رہنما جموں و کشمیر کے لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یاسین ملک نے بھارت کی جیل انتظامیہ کے شدید دباؤ کے باوجودکینگرو عدالتوں کےغیر منصفانہ فیصلوں جن میں یاسین ملک کے خلاف 25 مئی 2022 ء کو جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جمہوریت کا جشن منانے والے بھارت نے کشمیریوں سے ہرحق چھین رکھا ہے،مشعال ملک
ذرائع نے بتایا ہے کہ یاسین ملک نے ان کیسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے اوپر بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی پاداش میں انہی ں یہ سزائیں دی جارہی ہیں اور کیس کی صحیح طریقے سے تفتیش بھی نہیں کی جارہی جس کے باعث انہوں نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جسے بھارتی جیل انتظامیہطاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہر صورت ختم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب حریت جموں و کشمیر کے لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام لاہور ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی حریت رہنما ء یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و جارحیت کے خلاف بھارت مخالف شدید نعرے بازی جاری ہے۔