(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نے غیر قانونی آبادکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے گئے حملوں کا دباؤ صیہونی حکومت پر پڑرہا ہے، اور حملوں سے آباد کاری منصوبے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز پرصیہونی آبادکاروں کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبوں میں کیے جانے والے حملوں سے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے آباد کاری منصوبے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صیہونی آباکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ گذشتہ روز جاپان، جرمنی سعودی عرب اور اسلامی ممالک سمیت دیگر کئی ممالک کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کی مذمت کی گئی تھی جس کے بعد عالمی دباؤ کے پیش نظر صیہونی صدر اور وزیراعظم کو باضابطہ طورپر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کرنا پڑگئی ہے۔
کنیسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے "ان بیانات اور اقدامات کی مذمت کی جو فلسطینی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات "امن و امان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔” دوسری جانب نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل "بہت زیادہ بین الاقوامی دباؤ” کے باوجود مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گا۔