(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہ پہلا موقع ہے کہ جب چین کی جانب سے ان کے کسی صدر نے صہیونی ریاست اسرائیل کی حکومتی شخصیت سے رابطہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پرقابض صہیونی ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی چین کے ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنما ؤں کے دومیان اس ٹیلی فونک رابطے میں صدر شی جن پنگ نے صہیونی صدر سے کہا کہ چین اسرائیل کے ساتھ جامع شراکت داری اور صحت مند و مستحکم ترقی کے فروغ کےلیے تیار ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ زراعت اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
اس موقع پر صہیونی صدر کی جانب سے بھی چین کے ساتھ ان تما م شعبوں میں شراکت کی بھرپور خواہش ظاہر کی گئی تاہم حسب معمول صہیونی وزیر اعظم نے بات چیت کے اختتام پر ایران ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ چین اور اسرائیل نے 1992 میں سفارتی تعلقات قائم کر نے کااعلان کیا تھا تاہم چین کی جانب سے اسرائیل کے صدر کے ساتھ یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔