• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 20 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں شہدا کی تعداد 400 کے قریب ہوگئی

غزہ کے شہری اور عالمی برادری دونوں سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

منگل 16-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں شہدا کی تعداد 400 کے قریب ہوگئی
0
SHARES
50
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کش جنگ کے نتیجے میں 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 70 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں مزید 2 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جبکہ 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

وزارت صحت نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ 11 اکتوبر کو نافذ ہونے والی سیز فائر کے بعد سے اب تک 393 فلسطینی شہید اور 1068 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے دبے 632 شہداء کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں جو قابض دشمن کی سفاکیت کا کھلا ثبوت ہیں۔

وزارت کے مطابق مجموعی طور پر 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس نسل کشی میں 70 ہزار 665 فلسطینی شہید اور 171 ہزار 145 زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اب بھی بڑی تعداد میں شہداء ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک شدید تباہی اور ریسکیو آلات کی کمی کے باعث رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ شہداء کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں غزہ کی بنیادی تنصیبات کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 70 ارب ڈالر درکار ہوں گے جو تباہی کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے محصور غزہ میں خوراک اور ادویات کی مناسب مقدار داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ اس محاصرے کے باعث تقریباً 24 لاکھ فلسطینی انتہائی کٹھن حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں انسانی اعتبار سے تباہ کن قرار دیا گیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.