(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنمانے برطانوی وزیراعظم سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے شکارفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کو روکنے کے لئے دباؤ ڈالے۔
کورنوال وال میں G-7سمٹ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئےبرطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں صیہونی ریاست کی وحشیانہ بمباری جس میں 63 بچوں اور 36 خواتین سمیت 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کی غیر انسانی غیر قانونی کارروائیوں کو روکا جانا چاہئے ۔
انھوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے لئے "اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا وعدہ اور ایک خودمختارفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ دور محسوس ہورہا ہے ایسے صورتحال میں کیا وزیراعظم آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے ، فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کو روکنے اور بامقصد امن عمل کی بحالی کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے ؟ انھوں نے بورس جانسن سے مطالبہ کیا کہ وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کو روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔