(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی فورم کی جانب سے وفد نے فلسطینی نصف العین کی حمایت اور اصولی موقف پر پاکستانی حکومت، قیادت اور عوام کے لئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا غیر متزلزل عزم بے حد قابل ستائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز برطانیہ میں فلسطینی فورم کی جانب سے پاکستانی سفارت خانے میں اعلیٰ سفارتی عہدیدار معظم احمد خان نے زاہر براوی کی قیادت میں آئے فلسطینی فورم کے مسلم کمیونٹیز رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی۔
نے فلسطینی فورم کے وفدکابھر پور استقبال کیا اور انہیں یقین دلایا کہ فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد کی کامیابی تک پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
اس موقع پر فلسطینی فورم کی جانب سے وفد نے فلسطینی نصف العین کی حمایت اور اصولی موقف پر پاکستانی حکومت، قیادت اور عوام کے لئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا غیر متزلزل عزم بے حد قابل ستائش ہے۔
ملاقات میں ہائی کمشنر نے مقبوضہ فلسطین میں بیت المقدس اور غزہ کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے فلسطین کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد اورموثرفلسطینی ریاست جس کا القدس الشریف دارلحکومت ہو فلسطینی مسئلے کا منصفانہ، جامع اور پائیدار حل ہے اور جب تک فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق نہیں مل جاتے خطے میں امن نا ممکن ہے۔