(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) برطانیہ کے شہر لندن میں فلسطین ایکشن کمیٹی کے تحت ہونےوالے مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی سب سےبڑی اسلحہ ساز کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کمپنی میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور عمارت پر قبضہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی نسل پرستی میں درپردہ برطانوی حمایت کے خلاف فلسطین ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کی ملکیتی اسلحہ ساز کمپنی "ایلبٹ سسٹم ‘کے برسٹل دفاتر کو "بند” کر دیا۔
فلسطین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں گذشتہ ایک سال سے بند کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں تاہم حالیہ پر تشدد واقعات اس وقت ہوئے جب بالفور اعلامیے پر دستخط کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، مظاہرین نے صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف برطانو ی درپردہ حمایت کے خلاف مظاہرے کئے اور برطانیہ میں اسرائیلی ملکیتی اسلحہ ساز کمپنی کو بند کرنے مطالبہ کیا، مظاہرین کی بڑی تعداد کمپنی میں داخل ہوئی اور چھت پر سرخ رنگ فضاء میں لہراکر شہید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
واضح رہے کہ ایلبٹ سسٹم اسرائیلی افواج کو دفاعی سازو سامان کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے تیار کردہ ڈرونز غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔