(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کاکہنا ہے کہ ملاقات میں صہیونی ریاست کی غیر قانونی اقدامات پر گفتگو ہونی چاہئے تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈی میکڈونلڈ نے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کی صہیونی ریاست کے ہم منصب ایلی کوہن کے ساتھ ہونے والی ملاقات مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کوئی بات نہ کرنے پر مایوسی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ،”برطانیہ نے ایک بار پھر، اسرائیل پر فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالنے کا موقع گنوا دیا۔”
واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر لندن میں صیہونی وزیرخارجہ ایلی کوہن اور برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کے درمیان 2030 کے روڈ میپ برائے برطانیہ-اسرائیل کے نام سے معاہدے پر دستخط کیے جس میں دوطرفہ اقتصادی، سیکورٹی اور ٹیکنالوجی تعلقات کا ایجنڈا طے کیا گیا ۔
یہ معاہدہ "اسرائیل-برطانیہ تعلقات کی وسعت میں تعاون کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت، سائبر، سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی، سلامتی، صحت اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں تعاون پر مشتمل ہے ۔