• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے اسپتالو پر بمباری: صیہونی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مذمت

صیہونی ریاست جان بوجھ کر ایسی طبی سہولیات کو نشانہ بنا رہی ہے جو شہریوں، خاص طور پر مریضوں اور زخمیوں کے لیے آخری پناہ گاہ ہوتی ہیں۔

اتوار 13-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ کے اسپتالو پر بمباری: صیہونی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مذمت
0
SHARES
20
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کے بیپٹسٹ (المعمدانی) اسپتال پر حالیہ فضائی حملے نے عالمی سطح پر شدید غم و غصے اور مذمتی بیانات کی لہر دوڑا دی ہے۔ عرب دنیا سے لے کر یورپی دارالحکومتوں تک، اس حملے کو نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے بلکہ اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم سے بھی تعبیر کیا جا رہا ہے۔

اردن: "بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی”

اردن کی وزارت خارجہ نے اسپتال پر بمباری کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قوانین اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اردنی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں سمیت اہم شہری تنصیبات کی تباہی ایک منظم منصوبہ ہے، جس کا مقصد دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کرنا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے صیہونی جارحیت کو فوری طور پر روکے اور امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لیے تمام گزرگاہیں کھولی جائیں۔

مصر: "انسانی تباہی کے دہانے پر”

مصری وزارت خارجہ نے بھی بیپٹسٹ اسپتال پر صیہونی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مصری حکام نے خبردار کیا کہ یہ حملہ ایک انسانی تباہی کو جنم دے سکتا ہے، جس کی مکمل ذمہ داری غیر قانونی صیہونی ریاست پر عائد ہوگی۔ مصر نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کر کے غزہ میں صحت کے نظام کو بچانے اور انسانی امداد کی راہ ہموار کریں۔

برطانیہ: "اسپتالوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں”

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک سخت موقف اختیار کرتے ہوئے غزہ میں طبی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی کھل کر مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں پر بمباری نے غزہ میں صحت کی سہولیات کی دستیابی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بیپٹسٹ اسپتال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال کئی بار حملوں کا نشانہ بنا، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے سفارتی راہوں کو ترجیح دینے اور خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر: "یہ نسل کشی کا تسلسل ہے”

انسانی حقوق کے یورپی-بحیرۂ روم ادارے نے اپنے بیان میں اس بمباری کو غزہ میں جاری نسل کشی کی ایک نئی قسط قرار دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست جان بوجھ کر ایسی طبی سہولیات کو نشانہ بنا رہی ہے جو شہریوں، خاص طور پر مریضوں اور زخمیوں کے لیے آخری پناہ گاہ ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ طبی عملہ اور مریضوں کو اسپتال سے گھسیٹ کر سڑکوں پر منتقل کرنا، انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دینا، زندگی کے حق پر براہ راست حملہ ہے۔

بین الاقوامی احتساب کا مطالبہ

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ جیسے مجرموں کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور جاری کردہ گرفتاری وارنٹس پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

7 اکتوبر کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1,67,000 سے تجاوز کر گئی

بیپٹسٹ اسپتال پر یہ حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری فوجی جارحیت میں اب تک 1,67,000 سے زائد افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس حملے کے ساتھ ہی اٹھارہ برس سے جاری دم گھونٹتی ناکہ بندی کے باعث غزہ کو مکمل قحط کے خطرے کا سامنا ہے، جہاں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔

Tags: اسرائیلیالمعمدانیبیپٹسٹجنگی جرائمصیہونیعربغزہفلسطینینسل کشییورپی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.