• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 12 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بولیویا کی اسرائیل سے سفارتی بحالی پر حماس کا سخت ردعمل

حماس نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق میں ایک افسوسناک پسپائی ہے اور عالمی برادری کے موقف کے خلاف ہے۔

جمعہ 12-12-2025
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
بولیویا کی اسرائیل سے سفارتی بحالی پر حماس کا سخت ردعمل
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بولیویا کی حکومت کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے اس سابقہ پالیسی سے افسوسناک پسپائی قرار دیا ہے جو گذشتہ بولیوین حکومت نے قابض صہیونی ریاست کے خلاف اختیار کرتے ہوئے تمام تعلقات ختم کر دیے تھے۔

ایک پریس بیان میں حماس نے کہا کہ ان تعلقات کی بحالی دراصل قابض اسرائیل کی سیاہ کارستانیوں کو دھونے اور اس کے ان جنگی جرائم کو چھپانے کے مترادف ہے جو وہ نہتے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل کر رہا ہے۔

حماس نے بولیوین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تاریخی پالیسیوں پر قائم رہے جو ہمیشہ سے فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور فلسطینی قوم کی آزادی اور خود مختاری کی جدوجہد کی پشت پناہی کرتی رہی ہیں۔

اسی کے ساتھ حماس نے تمام ممالک اور عالمی اداروں سے اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ وہ قابض اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کریں اور اس پر بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی سنگین پامالیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔

واضح رہے کہ بولیویا کے سابق بائیں بازو کے صدر لوئیس آرسی کی حکومت نے سنہ 2023 میں غزہ پر سات اکتوبر کے بعد قابض اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی نسل کش جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیے تھے۔ اس فیصلے پر قابض اسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا تھا جبکہ حماس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

گذشتہ بدھ کے روز قابض اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیل اور بولیویا نے دو سال کی سفارتی منقطعگی کے بعد باضابطہ طور پر تعلقات کی بحالی کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ منقطعگی بولیویا کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کش جنگ کے خلاف احتجاجاً کی گئی تھی۔

قابض اسرائیل کے وزیر خارجہ جدعون ساعر نے منگل کے روز ہونے والی دستخطی تقریب میں کہا کہ دونوں ممالک ’’دوست ملکوں کے درمیان ایک طویل اور غیر ضروری دورانیے پر مشتمل فاصلے‘‘ کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

بولیویا کی جانب سے تعلقات بحال کرنے کا یہ فیصلہ حالیہ انتخابات میں نئے صدر روڈریگو باز کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے جو مرکزِ راست سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی جیت کے ساتھ ایوو مورالیس اور لوئیس آرسی کی تقریباً دو دہائیوں پر محیط بائیں بازو کی مسلسل حکمرانی کا اختتام ہو گیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.