(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو برطانیہ کی جانب سے ایک نئی پالیسی پر تشویش ہےکہ جس میں ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کو’مقبوضہ‘علاقہ قراردیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون کوشدید حیرت ہوئی جب وہ اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آفس پہنچی اور وہاں اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی جانب سے مقبوضہ علاقہ قراردے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صہیونی ریاست کی اسرائیلی خاتون نے تحقیق کے لیے لندن میں اسرائیلی سفیر سے ملاقات کی اور اصل حقائق جاننے کی کوشش کی جس پر خاتون کو برطانوی دفتر خارجہ سےاس معاملے پر وضاحت کے بعد جواب کے لیے اسرائیلی سفیر نے ایک تاریخ دی ہے۔تاہم رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اس نئی پالیسی پر شدید تشویش ہے کہ جس میں ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کو’مقبوضہ‘ علاقہ قرار دیا ہے۔