• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 29 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 29-11-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں: بلاول بھٹو زرداری
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد – روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے بھرپور اظہار یکجہتی میں کہا کہ عالمی برادری کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ غزہ میں جاری مظالم کو ختم کرنے اور جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا دنیا کے لیے ایک کال ہے کہ وہ اخلاقی جرات، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل اور تاریخی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے، جو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جراتمندانہ میراث سے رہنمائی حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے دیرینہ نامکمل خوابِ آزادی کے پورا ہونے تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے اور جاری مظالم کو ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی صرف جذبات تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ یہ انصاف اور دیرپا امن میں تبدیل ہونی چاہیے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.