(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد ، صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں اور غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ساتھ اشتعال انگیز تبصروں پر امریکی حکام کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کا صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ان کو امریکا آنے کی دعوت دی گئی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکی صدر سے یہ انکا پہلا رابطہ ہواہے اس سے قبل امریکی صدر نے ان سے کسی قسم کو اعلانیہ کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد ، صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں اور غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ساتھ اشتعال انگیز تبصروں پر امریکی حکام کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔