• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی ریاستی دہشت گردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

ہفتہ 04-06-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
بھارتی ریاستی دہشت گردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی اہلکاروں نےبغیر کسی وجہ اور اعلان کے  ایک گھر کو بارود سے اُڑادیا جس سے گھر میں موجود نوجوان شہید ہوگیا، شہید نوجوان کی لاش بھی  جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق گذشتہ روز وادی کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی  دہشت گردی جاری ہے جس کا نشانہ بنتے ہوئے ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا،  بھارتی اہلکاروں نےبغیر کسی وجہ اوراعلان کے  ایک گھر کو بارود سے اُڑادیا جس سے گھر میں موجود نوجوان شہید ہوگیا،  بارودی مواد کے دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیااور شہید ہونے والے نوجوان کی لاش بھی  جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئی۔

بھارتی اہلکاروں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلعے کے  داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا  اور خواتین  کی بے حرمتی کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

بھارتی فوج کی اس بربریت کے نتیجے میں کشمیری نوجوانوں اور علاقے کے دیگرافراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر قابض فوج نے اندھا دھند  فائرنگ شروع کر دی جس سےکئی افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں البتہ نوجوانوں  کی جانب سے  بھارتی فوج پربھی  حملہ کیا گیا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی کشمیری علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جارحانہ کارروائیوں میں اب تک صرف  دس دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ  درجنوں افراد بھارتی دہشت گردی کے ہاتھوں حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

Tags: بھارتی اہلکاربھارتی ریاستی دہشت گردیضلع اسلام آبادکشمیری نوجوان شہیدنام نہاد سرچ آپریشن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.