(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں گھروں کوبھی نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے نام پرمختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساںکر نے کی کارروائیاں بھی تاحال جاری ہیں جن پر عالمی اداروں کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی جاری کردہ ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دہشت گرد اہلکاروں کے ہاتھوں صرفایک ماہ کے اندر نومبر کے مہینے میں 20کشمیریوں کوشہید کر دیا گیاجس میںجعلی پولیس مقابلوں کا بہانہ بناکر 8 نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کرکے پولیس کے ساتھ دہشت دردوں کی ہلاکتوں کی جھوٹی کہانیاں پیش کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے والے کشمیری مظاہرین پربھی ظالم کی انتہا میں بھارتی فوج نے تشددکا بازار گرم کر دیا ہے جبکہ شیلنگ اورفائرنگ سے 18سے زائد افراداب تک زخمی ہوچکے ہیں ان میں 66بے گناہوں کو قابض بھارتی فوج نے دہشت گردی کے بے بنیاد الزام عائد کر کے گرفتارکیا ہے اور گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلباء کی بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں گھروں کوبھی نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے نام پرمختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساںکر نے کی کارروائیاں بھی تاحال جاری ہیں جن پر عالمی اداروں کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔