• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، چار نوجوان شہید، متعدد گرفتار

دو نوجوانوں کو کلگام وادی کے علاقے مشی پورہ جبکہ دو کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا۔

ہفتہ 18-06-2022
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، چار نوجوان شہید، متعدد گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ گزشتہ ستر سال سے جاری ہے ، قابض فوج نے  حالیہ ریاستی دہشتگردی میں مزید چار کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو کلگام وادی کے علاقے مشی پورہ جبکہ دو کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا۔

قابض بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سکیورٹی آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ گھر گھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ بھارتی فوج کی کارروائی کے دوران موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ مشی پورہ، کلگام اورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کو گھروں سے نکلنے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا جبکہ گھروں میں توڑپھوڑ بھی کی گئی۔ مقبوضہ وادی کے دیگرعلاقوں میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا۔

Tags: بھارتی فوجریاستی دہشتگردیشہیدضلع کلگامکشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.