(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی جر م کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا، غیرقانونی حراست کے خلاف فلسطینی نوجوان نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو اب 65 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
فلسطین میں قابض صیہونی ریاستی دہشتگردی پر نظر رکھنے والے اداراے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کےعلاقے دورہ کے رہائشی 28 سالہ الغضنفر ابو عطوان نے پانچ مئی کو صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف بہ طور احتجاج تمام اقسام کی ٹھوس غذا کااستعمال ترک کردیا تھا تاہم صیہونی حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اب اس نے پانی پینے سے بھی انکار کردیا ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے اور اس کو طبی امداد کیلئے کاپلان میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے تاہم اس حالت کے باوجود صیہونی حکام نے الغضنفر ابو اعطوان کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔