(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نے جرمانے کی ایک بڑی رقم سے بچنے اور اسرائیلی ہیوی مشینری کےاخراجات جن کی ادائیگی بھی فلسطینی کی ذمہ داری ہے سے بچنے کے لیے خود ہی اپنے گھر کو مسمار کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی بلدیاتی ادارے نے مقبوضہ بیت المقدس کی وادی الجوزکے رہائشی اسماعیل ارمین کوخود اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو مسمار کر نے پر مجبور کردیا۔
قابض ریاست کی بلدیہ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسماعیل ارمین کا وہ گھر جو انکے والدین نے ان کے لیے بنایا تھا، صہیونی بلدیہ نے مکان کی ملکیت کے قانونی کاغذات کی موجودگی کے باوجود انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہدامی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے باعث فلسطینی نے جرمانے کی ایک بڑی رقم سے بچنے اور اسرائیلی ہیوی مشینری کےاخراجات جن کی ادائیگی بھی فلسطینی کی ذمہ داری ہے سے بچنے کے لیے خود ہی اپنے گھر کو مسمار کرنا شروع کردیا۔