روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر قانون نے کہا کہ صدر عباس اوراسرائیلی وزیر دفاع میں ملاقات ہمارے لیے کسی طور بھی اہمیت نہیں رکھتی اور نہ ہی اہم امور میں اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور موجودہ وزیر دفاع بینی گینٹز کے حوالے سے صہیونی وزیر قانون گدعون ساعر نےایک اسرائیلی چینل پر بات کر تے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب میں فلسطینی صدر محمود عباس اوراسرائیلی وزیر دفاع میں ملاقات ہمارے لیے کسی طور بھی اہمیت نہیں رکھتی اور نہ ہی اس ملاقات کے حوالے سے اسرائیل اپنے مؤقف میں کسی قسم کی لچک یا پسپائی اختیار کر نے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
صہیونی وزیر قانون نے بینی گینٹز کے حوالے سے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وزیر دفاع کی صدر عباس سے ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی البتہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام، غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور اس کے اسرائیل سے الحاق اور دیگر اہم امور میں سےاسرائیل کی جانب سے کسی مسئلے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔