(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی وزیر دفاع کے اس دورے کو خفیہ رکھتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینی گینٹز اس دورے پر سنگاپورگئے تھے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نے سعودی عرب کاخفیہ دورہ کیا ہے جس میں دونوں فریقوں نے ایک سو ملین ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔
صہیونی ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی وزیر دفاع کے اس دورے کو خفیہ رکھتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینی گینٹز اس دورے پر سنگاپورگئے تھےتاہم گینٹز کا طیارہ سعودی عرب میں اترا اور اس حوالے سے کہا جاتا رہا کہ طیارے میں ایک امیرصیہونی شخص تھا جو بین گوریون ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد عمان ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے رکااور پھر سعودی عرب کی طرف روانہ ہوا، البتہ میڈیا میں اس شخص کا نام نہیں لیا گیاتھا۔